- فتوی نمبر: 11-264
- تاریخ: 20 مارچ 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
زیر ناف بالوں کی حدود کیا ہے اور انہیں کہا ں تک صاف کرنا ضروری ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو بال مرد کی شرمگاہ یعنی ذکر اور خصتین کے اوپر ہوں انہیں کاٹنا ضروری ہے اسی طرح مرد کی شرمگاہ کے اردگرد مخصوص نوعیت کے وہ گھنے بال کہ اگر ان کو نہ کاٹا جائے تو وہ پیٹ اور رانوں کے عام معتاد بالوں سے آگے بڑھ جائیں انہیں کاٹنا بھی ضروری ہے ۔البتہ اس مقدار سے زائد بھی اگر کاٹ دیے تو بھی کوئی حرج نہیں نیز پاخانہ کی جگہ کے اردگرد کے بالوں کو بعض حضرات نے زیر ناف بالوں میں شمار کیا ہے جبکہ دوسرے حضرات نے ان باولوں کو زیر ناف بالوں میں داخل نہیں کیا اس لیے ان باولوں کو بھی کاٹ لینے میں احتیاط ہے۔
چنانچہ امام نووی ؒ نے مسلم شریف کی شرح(1/127) میں لکھا ہے :
والمراد بالعانة الشعر الذی فوق ذکر الرجل وحوالیه وکذلک الشعر الذی حوالی فرج المرأة ونقل عن ابی العباس بن سریج انه الشعر النابت حول حلقه الدبر فیحصل من مجموع هذا استحباب حلق جمیع ما علی القبل والدبر وحولهما.
اور ردالمحتار 3/558میں ہے :
العانة الشعر القریب من فرج الرجل والمرأة ومثلهاشعرالدبر بل هو اولی بالازالة لئلا یتعلق به شیئی من الخارج عندالاستنجاء بالحجر…(ماخوذ:قدیم فتاوی )۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved