• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

۱۔حالت احرام میں ناخن کاٹنا۲۔حالت احرام میں بنیان پہننا۳۔عمرے میں فرض طواف چھوڑنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میںکہ اگر کوئی معتمر شخص حالت احرام میں ہاتھ کی دو انگلیوں کے دو ناخن کاٹے تو دو ناخن کے کاٹنے کی صورت میں معتمر پر کیا جزا لازم آئیگی ؟

۲۔ حالت احرام میں اگرکوئی معتمر شخص بنیان پہنے ایک گھنٹہ یا اس سے کم، دس ،بیس منٹ آدھا گھنٹہ، نصف دن، نصف رات سے کم، نصف دن یا نصف رات کے برابر ،نصف دن یا نصف رات سے زیادہ، ایک دن ایک رات کے برابر پہنے تو شرعا اس پر کیا کیا جزا لازم آئی گی؟اس کا شرعی حکم بیان فرمائیں۔

۳۔            عمرے میں اگر کسی نے فرض کو جان بوجھ کر چھوڑ دیا یا بھول کر توشرعا کیا حکم ہے ؟کیا اس کاعمرہ ادا ہو جائیگا؟

وضاحت مطلوب ہے :

صورت نمبر تین میں فرض سے کیا مراد ہے ؟

جواب وضاحت :

فرض سے مراد عمرے کاطواف ہے یعنی عمرے میں طواف کا چھوڑ دینا ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ مذکورہ صورت میں ہرانگلی کے ناخن کاٹنے کے بدلے پونے دوکلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنی پڑے گی۔

في کتاب النوزال (379/7)

وان قلم اقل من يد اور رجل فعليه صدقة لکل ظفر نصف صاع  (مناسک ملاعلي قاري331/1)

۲۔ مذکورہ صورت میں بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت مسلسل بنیان پہنے رکھی تو اس شخص پر دم واجب ہو گا۔اوراگر بارہ گھنٹے سے کم اور ایک گھنٹے سے زیادہ پہنے رکھی تو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنی ہو گی ،اورایک گھنٹہ سے کم پہنے رکھی تو کو ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت صدقہ دینی پڑے گی۔

في غنية الناسک (251)

فاذالبس مخيط يوما کاملااوليلة کاملة فدم وفي اقل من يوم وليلة صدقة وفي اقل من ساعة قبضة من بر والزيادة علي اليوم کاليوم فلو لبس يوما او اياما فعليه دم واحد۔

۳۔            عمرے میں عمرے کاطواف چھوڑدینے سے عمرہ نہ ہو گا

مناسک ملاعلی قاری(353)

ولو ترک اي من طواف العمرة کله او اکثره فعليه ان يطوفه حتما اي وجوبا او فرضا ولايجزئ عنه البدل اصلا لانه رکن العمرة

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved