استفتاء
ایک آدمی ہے اس کے گھر کے قریب اہل بدعت بریلوی حضرات کی مسجد ہے جس میں وہ دو تین منٹ میں پہنچ سکتا ہے جبکہ اہل حق کی مسجد گھر سے کچھ فاصلے پر ہے جس میں جانے کے لیے تقریباً دس پندرہ منٹ لگ جاتے ہیں۔ تو چونکہ گھر کے قریب ہونے کی وجہ سے وقت بچ جاتا ہے اور اہل حق کی مسجد میں جانے کے لیے وقت زیادہ لگ جاتا ہے۔ تو زیادہ فاصلے کی وجہ سے کیا بریلوی حضرات کے ساتھ جماعت میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے یا کیا مسئلہ ہے؟ اسرار احمد
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بدعتیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کو عام معمول بنانا مکروہ ہے اور اس میں بہت سی خرابیاں ہیں۔ اس لیے کوشش یہی کیجئے کہ اہل حق کی مسجد میں جاکر نماز پڑھیے اور پیدل جانا دشوار ہو تو سواری پر چلے جائیں زیادہ فاصلہ طے کرنے میں آپ کو ثواب زیادہ ہوگا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved