• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

احرام باندھنے کے بعد فوت ہونے کی صورت میں حج ساقط ہونے کا حکم

استفتاء

حاجی احرام باندھنے کے بعد مرگیا ، اب پوچھنا یہ ہے کہ اس حاجی سے فریضہ حج ساقط ہوگا یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر مرنے والے پر اسی سال حج فرض ہوا تھا تو اس سے حج ساقط ہوجائے گا، اگر پہلے کا فرض ہوچکا تھا تو ساقط نہیں ہوگا۔

معلم الحجاج (ص:398)  میں ہے:

 جس شخص پر حج فرض ہوچکا اور ادا کرنے کرنے کا وقت ملا لیکن ادا نہیں کیا اس پر حج کرانے کی وصیت کرنی واجب ہے اگر بلا وصیت مرجائے گا تو گنہگار ہوگا لیکن اگر حج فرض ہونے کے بعد اسی سال حج کو گیا اور  راستہ میں مرگیا تو اس پر حج کرانے کی وصیت واجب نہیں۔

غنیۃ الناسک (ص:32-33) میں ہے:

ومن جاءه وقت خروج اهل بلده أو أشهر الحج وقد استكمل سائر الوجوب والاداء وجب عليه من عامه ………….. فلو لم يحج حتى مات فعليه الايصاء به، هذا إذا لم يحج ولم يخرج إلى الحج فأما لو حج من عامه فمات فى الطريق لايجب عليه الايصاء لأنه لم يؤخر بعد الايجاب، كذا في الفتح

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved