- فتوی نمبر: 37-127
- تاریخ: 11 نومبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان > صریح الفاظ سے طلاق کا حکم
استفتاء
فقہ کی بعض کتابوں کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ طلاق کے الفاظ مصحفہ (طلاق کے وہ بگڑے ہوئے الفاظ جو اغلاط العوام کی قبیل سے ہیں اور عام لوگ انہیں طلاق کے لیے استعمال کرتے ہیں یہ الفاظ)محصور ہیں یعنی گنے چنے ہیں۔جیساکہ البحر الرائق اور قاضی خان کی مندرجہ ذیل عبارات سے معلوم ہوتا ہے۔
ومنه الالفاظ المصحفة وهى خمسة تلاق و تلاغ و طلاغ، وطلاک، وتلاک فیقع قضاء ولا یصدق إلا إذا أشهد علی ذلک قبل التکلم بأن قال امرأتی تطلب مني الطلاق وأنا لا أطلق فأقول هذا ولا فرق بین العالم والجاهل وعليه الفتوى [البحر الرائق ،3/439]
رجل قال لامرأته ترا تلاغ فهذه خمسة الفاظ احداها هذه والثاني ترا طلاغ والثالثة تراتلاك والرابعة تراطلاك والخامسة تراتلاغ [قاضيخان، 2/213]
سوال یہ ہے کہ : (1) طلاق کے الفاظ مصحفہ محصور ہیں یا نہیں؟ (2) اگر محصور ہیں تو اس کی کیا وجہ ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1) طلاق کے الفاظ مصحفہ محصور نہیں بلکہ ہر وہ لفظ جسے عام لوگ (جو اپنی زبان کی اونچ نیچ اور اس کے تلفظ سے زیادہ آشنا نہ ہوں) طلاق کے لیے استعمال کرتے ہوں الفاظ مصحفہ میں داخل ہے باقی فقہاء نے الفاظ مصحفہ کی جو تعداد ذکر کی ہے وہ اپنے علاقے کی عوام کے لحاظ سے ذکر کی ہے جیسے بعض فقہاء (صاحب بحر،ہندیہ،قاضی خان،بزازیہ) نے پانچ الفاظ (تلاق،تلاغ،طلاغ،طلاک،تلاک)ذکر کیے پھر علامہ شامیؒ اور صاحب نہر نے نو (طلاغ، طلاک، تلاغ، تلاق، تلاک، طلاع، تلاع،طلال،تلال)ذکر کیے اور اردو فتاوی میں ان نو کے علاوہ لفظ “تلاخ ” کو بھی الفاظ مصحفہ میں سے شمار کیا ہے۔
(2) چونکہ الفاظ مصحفہ محصور نہیں ہیں لہٰذا حصر کی وجہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔
البحر الرائق (3/439)میں ہے:
ومنه الالفاظ المصحفة وهى خمسة تلاق و تلاغ و طلاغ، وطلاک، وتلاک فیقع قضاء ولا یصدق إلا إذا أشهد علی ذلک قبل التکلم بأن قال امرأتی تطلب مني الطلاق وأنا لا أطلق فأقول هذا ولا فرق بین العالم والجاهل وعليه الفتوی۔
ہندیہ (2/204)میں ہے:
رجل قال لامرأته ترا تلاق. هاهنا خمسة ألفاظ. تلاق وتلاغ وطلاغ وطلاك وتلاك عن الشيخ الإمام الجليل أبي بكر محمد بن الفضل – رحمه الله تعالى – أنه يقع وإن تعمد وقصد أن لا يقع ولا يصدق قضاء ويصدق ديانة إلا إذا أشهد قبل أن يتلفظ به
قاضیخان (2/213)میں ہے:
رجل قال لامرأته ترا تلاغ فهذه خمسة الفاظ احداها هذه والثاني ترا طلاغ والثالثة تراتلاك والرابعة تراطلاك والخامسة تراتلاغ
بزازیہ (23/2) میں ہے:
قال لها تلاق وتلاغ و طلاغ وتلاك وطلاك يقع وإن قصد ان لا يقع .
غمز عيون البصائر فی شرح الأشباه والنظائر (1/ 84)میں ہے:
إن الطلاق يقع بالألفاظ المصحفة قضاء، ولكن لا بد أن يقصدها باللفظ.
قوله: حتى قالوا إن الطلاق يقع بالألفاظ المصحفة قضاء.
الألفاظ المصحفة خمس: تلاق وتلاغ وطلاغ وتلاك وطلاك فيقع قضاء….وظاهر إطلاقه يشتمل ما إن لم يكن ألثغ وفي المحيط من باب الحيل والتعريض في الخلف لو قال لامرأته: طارق. وأدغم الراء وأخفاها حتى لا يفهم ذلك من يسمع خلفه، لا يلزمه بذلك شيء فلا تطلق امرأته لأن طارقا ليس بطالق
شامی (3/250)میں ہے:
ويدخل نحو طلاغ وتلاغ وطلاك وتلاك أو ” ط ل ق ” أو ” طلاق باش ” بلا فرق بين عالم وجاهل، وإن قال تعمدته تخويفا لم يصدق قضاء إلا إذا أشهد عليه قبله وبه يفتى
مطلب من الصريح الألفاظ المصحفة (قوله ويدخل نحو طلاغ وتلاغ إلخ) أي بالغين المعجمة. قال في البحر: ومنه الألفاظ المصحفة وهي خمسة فزاد على ما هنا ثلاثا. وزاد في النهر إبدال القاف لاما. قال ط: وينبغي أن يقال إن فاء الكلمة إما طاء أو تاء واللام إما قاف أو عين أو غين أو كاف أو لام واثنان في خمسة بعشرة تسعة منها مصحفة، وهي ما عدا الطاء مع القاف
حاشیۃ الطحطاوی علی الدر(2/112)میں ہے:
(قوله نحو طلاع) بالعین المهملة وذکر البحر أن الألفاظ المصحفة وهى تلاق وتلاغ وطلاک وطلاغ وتلاک وزاد فی النهر تلاغ وتلاک وینبغی أن یقال إن الفاء إما طاء أو تاء واللام إما قاف أو عین أو غین أو کاف أولام واثنان فی خمسة بعشرة الصریح منها الطاء مع القاف وما عدا ذلک مصحف
فتاوی محمودیہ (12/329) میں ہے:
سوال:زید نے اپنی زوجہ کوایک پرچہ پر لکھا اور اس میں یہ لکھا میں تم کو تلاخ دے چکا بالتاء والخاء اور یہ لفظ کئی جگہ لکھا ہے اب سوال یہ ہوتا ہے کہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں، اور وقوع کی صورت میں یہ کون سی طلاق ہو گی یعنی رجعی یا بائنہ یا مغلظہ ؟
الجواب :اگر شوہر نے ایسا پرچہ لکھ کر بیوی کے پاس بھیجا اور اس کو اپنی تحریر کا اقرار ہے یا اس پر شرعی شہادت موجود ہے اور اس میں تین مرتبہ طلاق ( تلاخ) ہے تو بلا شبہ طلاق مغلظہ ہوگئی صریح الفاظ میں نیت کی ضرورت نہیں۔
فتاوی دار العلوم دیوبند (9/55) میں ہے:
سوال: ایک شخص نے بحالت غصہ شدید اپنی زوجہ کو کہا “تلاخ دی ،میں نے تلاخ “اس صورت میں وہ عورت کو رکھ سکتا ہے یا نہ؟
الجواب :اس صورت میں اس کی زوجہ پر تین طلاق واقع ہو گئی بدون حلالہ کے وہ اس عورت سے دوبارہ نکاح نہیں کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved