• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

امرد کے پیچھے نماز

استفتاء

1۔ ایک لڑکا جس کی عمر 16 سال ہے اور اس کی داڑھی نہیں آئی ہے اور وہ گذشتہ ایک سال سے باقاعدہ امامت کروا رہا ہے۔ کی اس کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟

3۔ کیا مسجد کی چھت پر بغیر کسی مجبوری کے باجماعت نماز ہو جاتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ امامت کے لیے بلوغت شرط ہے۔ داڑھی آنا شرط نہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ امام ایسا نہ ہو کہ جس کی ابھی تک داڑھی نہ آئی ہو۔ بہر حال اگر وہ بالغ تھا تو نمازیں ہوگئیں اور اگر بالغ نہیں تھا تو نمازیں دوبارہ پڑھیں۔ شامی میں ہے:

و شروط الإمامة للرجال الأصحاء ستة أشياء: الإسلام، و البلوغ، و العقل، و الذكور، و القراءة، و السلامة من الأعذار. (2/ 337)

و كذا تكره خلف أمرد و الظاهر أنها تنزيهة. ( 2/ 359)

3۔ چھت سے کیا مراد ہے؟ واقع چھت مراد ہے یا اوپر کی منزل مراد ہے؟ وضاحت کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved