• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عشروزکوۃ کےمتعلق سوالات

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

1۔ عشر اور زکوٰۃ میں کیا فرق ہے؟

2۔ اس کے نصاب کا تعین کیسے کیا جائے؟

3۔ کیا زرعی آباد زمین اور زرعی،بے آباد زمین پر بھی زکوٰۃ ہے۔ نیز کمرشل زمین (خالی پلاٹ یا عمارت پلاٹ) کی خرید و فروخت کے کاروبار پر زکوٰۃ کے نصاب کا تعین کیسے ہو گا؟

4۔ گندم یا کپاس کی فصل پر تو عشر فصل کی پیداوار کا دسواں حصہ ہو گا۔ اس کے علاوہ جو فصلیں جانوروں کے چارے وغیرہ کے لیے کاشت کی جاتی ہیں جیسے برسیم یا جوار وغیرہ، ان پر بھی عشر ہو گا؟

5۔ اور کیا فصل کا عشر بیچ کر وہ رقم کسی غریب بچی کی شادی پر خرچ کی جا سکتی ہے یا فصل کی پیداوار کی شکل میں ہی عشر نکالنا ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ پیداوار کی زکوٰۃ کو عشر کہتے ہیں اور دیگر اموال کی زکوٰۃ کو زکوٰۃ کہتے ہیں۔

2۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک کل پیداوار پر عشر واجب ہے چاہے وہ تھوڑی ہو زیادہ ہو۔

3۔ عشر پیداوار پر ہے، عشری زمین اگر بے آباد ہو تو اس پر کچھ واجب نہیں۔

ایسی زمین کے نصاب کا تعین ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے لحاظ سے ہو گا۔

4۔ جی ہاں۔

5۔ عشر میں رقم بھی دی جا سکتی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved