• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورتوں کے لیے مردوں کے جوتے پہننے کا حکم

استفتاء

حضور ﷺ کی حدیث ہے کہ مرد عورت  کی مشابہت  نہ کریں اور عورتیں بھی ۔احناف کے ایک عالم ہیں، نا م معلوم نہیں ، وہ فرمارہے تھے  کہ عورت اگر مرد کی چپل پہن کر باتھ روم میں جاتی ہے  تو وہ گنہگار ہوگی  کیونکہ اس طرح مرد  کی مشابہت اختیار ہوجائے گی اور مرد پر بھی یہی  حکم لگے گا ۔ تو کیا ایسا ہی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مشابہت کا دارومدار عرف و رواج پر ہے اور عورت کے باتھ روم میں مردانہ چپل پہن کر جانے میں عرف و رواج میں مردوں کے ساتھ مشابہت نہیں سمجھی جاتی لہٰذا مذکورہ  صورت میں نہ مرد کی مشابہت ہوگی اور نہ عورت گناہ گار ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved