• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

اذان کے بعد نماز کی یاد دہانی کرانا

استفتاء

صبح کی اذان کےبعد اگر کوئی بھائی گلی محلہ میں سوئےہوئے بھائیوں کو نماز کی تیاری کے لیے آواز لگائے کہ مسجد کی طرف آؤ، نماز کا وقت ہوگیا ہے۔ تو کیا  مناسب ہے؟ دین کی رو سے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر یا ددہانی اور ترغیب کی خاطر کسی سے پہلے بات کرلی ہو  اور اب اس کے گھر کی گھنٹی بجادیں یا نماز کا بتا دیں تو جائز ہے۔ لیکن گلی محلہ میں آواز نہ لگائیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved