- فتوی نمبر: 17-146
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب! ایک بچہ تقریبا دو سال اس کی عمر ہے، بولتا نہیں ابھی، اس کے ماموں کا نام حبیب اللہ اور وہ جب اپنے ماموں کو بلاتا ہے تو اللہ کہہ کر بلاتا ہے، پورا نام نہیں لے سکتا ابھی،تو آیا اس صورت میں کسی کو کوئی گناہ ہوگا ؟اگر وہ اس کے بلانے پر متوجہ ہوتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بچہ چونکہ غیر مکلف ہے اور اتنی عمر میں پورا نام لینا اس کے بس میں بھی نہیں، لہذا مذکورہ صورت میں کسی پر کوئی گناہ نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved