- فتوی نمبر: 16-100
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا بیڈ یعنی پلنگ اس طرح رکھ سکتے ہیں لیٹنے والے کے پاؤں قبلے کی طرف ہو مگر قبلے کی طرف پاؤں کرکے نہیں لیٹتے، دوسری طرف رکھ دیتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے ؟سیٹنگ ایسی کی ہوئی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیڈ کا پاؤں والا رخ قبلے کی طرف ہولیکن لیٹنے والا اپنا پاؤں قبلہ کی طرف کرکے نہ لیٹےبلکہ دوسری طرف کرکے لیٹے تو یہ صورت درست ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved