• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیٹیوں، دادی، بیوی اور بہن بھائیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

میت  کی چار بیٹیاں، دادی، بیوی۔ 5 بھائی اور دو بہنیں حیات ہیں۔ میت کے والدین حیات نہیں ہیں۔کل ترکہ 73 لاکھ روپے ہے ۔ میت کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 288 حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوی کو 36 حصے( 12.5 فیصد) یعنی 912500 روپے، دادی کو  48 حصے (16.666فیصد) یعنی 1216666.666روپے، ہر ایک بیٹی کو 48 حصے (16.666فیصد) یعنی 1216666.666روپے ، ہر ایک بھائی کو 2حصے (0.694فیصد) یعنی 50694.44 روپے اور ہر بہن کو ایک حصہ( 0.347 فیصد) یعنی 25347.22روپے ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

24×12=288

بیویدادی4 بیٹیاں5 بھائی2 بہنیں
ثمنسدسثلثانعصبہ
3×124×1216×121×12
364819212
364848+48+48+482+2+2+2+21+1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved