- فتوی نمبر: 36-316
- تاریخ: 05 اکتوبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوا، اس کے ترکہ میں ایک کنال زمین ہے، مرحوم کے ورثاء میں بیوہ، تین بیٹیاں اور چھ بیٹے ہیں، مرحوم کے والدین کا انتقال مرحوم سے پہلے ہوگیا تھا۔ مرحوم کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل مال کے 120 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 15 حصے (12.5 فیصد) یعنی 2.5 مرلے، تین بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو 7 حصے (5.833 فیصد فی کس) یعنی 1.167 مرلہ اور 6 بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو 14 حصے (11.667 فیصد فی کس) یعنی 2.3334 مرلے ملیں گے ۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8×15=120
| بیوی | 6بیٹے | 3بیٹیاں |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1×15 | 7×15 | |
| 15 | 105 | |
| 15 | 14+14+14+14+14+14 | 7+7+7 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved