- فتوی نمبر: 36-36
- تاریخ: 08 جولائی 2026
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز جنازہ و میت کے احکام
استفتاء
1۔کیا بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کا اس سے تعلق ختم ہو جاتا ہے ؟مطلب شوہر اس کا نامحرم بن جاتا ہے ؟
2۔ تجہیز و تکفین کے بعد اور پہلے شوہر کا بیوی کو دیکھنا اور چھونا کیسا ہے ؟
3۔میت کو غسل دینے کے بعد کیا غسل دینے والے کا خود بھی غسل کرنا ضروری ہے ؟فرض ،واجب، سنت، مستحب میں سے کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کا تعلق ختم ہو جاتا ہے اور شوہر بیوی کے لیے اجنبی (نامحرم) ہو جاتا ہے ۔
2۔شوہر بیوی کو فوت ہونے کے بعد دیکھ سکتا ہے البتہ چھونا جائز نہیں ۔
3۔غسل دینے والے کے لیے خود غسل کرنا مستحب ہے فرض اور واجب نہیں۔
بدائع الصنائع (1/ 304) میں ہے:
«إذا ماتت المرأة حيث لا يغسلها الزوج لأن هناك انتهى ملك النكاح لانعدام المحل فصار الزوج أجنبيا»
در مختار (2/ 198)میں ہے:
«(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية»
در مختار (1/ 169)میں ہے:
«(وندب لمجنون أفاق) وكذا المغمى عليه…. ولمن لبس ثوبا جديدا أو غسل ميتا أو يراد قتله
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved