• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

کلینک میں نماز کی جماعت کرانا

استفتاء

جمعے کے دن ساڑھے بارہ بجے اذان ہوتے ہی کلینک میں کام بند کردیا جاتا ہے اور مسجد میں عملہ چلا جاتا ہے۔ عام دنوں میں کلینک کی تیسری منزل پر باقاعدہ باجماعت نماز ادا کی جاتی ہے۔ ایمرجنسی کی حالت بہر حال مستثنا ہے۔ شرعاً ان امور میں کوئی بہتری کی گنجائش ہو تو فرما دیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جمعہ کے دن زوال کا وقت ہوتے ہی کلینک میں کام بند کر دیں او نماز کی تیاری کر کے مسجد روانہ ہوجائیں۔ نیز افضل اور اولیٰ  تو بہر حال مسجد میں ہی جماعت سے نماز ادا کر نا ہے مگر شعبہ کی رعایت اور انتظامی مجبوری کی وجہ سے کلینک پر بھی اذان و اقامت کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved