• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے کا طریقہ

استفتاء

عرض ہے کہ دعا مانگنے کے لیے ہاتھ کہاں تک اٹھانے چاہیے اور ان میں کتنا خلا ہونا چاہیے؟ بندہ نے اہل علم کو دیکھا ہے کہ بعض تو دونوں ہاتھوں کو ملا کر رکھتےہیں اور بعض خلا  چھوڑتے  ہیں۔ہماری فیکٹری میں جو مولوی صاحب جمعہ پڑھانے آتےہیں وہ تو اس حد تک مبالغہ کرتےہیں کہ دونوں  ہاتھوں کے درمیان تقریبا دو فٹ کا فاصلہ ہوتاہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

الف:اتنا اٹھائے کہ ہاتھ سینے کے برابر آجائیں اور ہاتھ زیادہ پھیلائے تو اتنے کہ بغلین کھل جائیں اور کرتہ نہ پہنا ہواہو تو بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگے یعنی نہ تو ہاتھ بالکل اوپر اٹھائے اور نہ یہ کہ کہنیاں پسلیوں کے ساتھ ملائے۔

قال في التنوير وشرحه:فيبسط يديه حذاء صدره.وفي الشامية فإنه يرفع يديه حتى يرى بياض إبطيه أي لايرفع كل الرفع.(ص:374 ،ج:1)

ب: دونوں ہاتھوں کے درمیان معمولی خلاافضل ہے۔

ويكون بينهما فرجة وفي الشامية وإن قلت.(ص:374،ج:1)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved