- فتوی نمبر: 1-317
- تاریخ: 23 ستمبر 2007
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان > روزہ کے فدیہ کا بیان
استفتاء
**** کے کچھ روزے آج سے بائیس تیئیس سال قبل کے بسلسلہ ولادت بچگان چھوٹ گئے تھے جن کی قضا ابھی تک نہ رکھ سکی اس کی ادائیگی / کفارہ کی صورت بھی واضح فرما دیں۔ نیز کفارہ موجودہ قیمت گندم یا آج سے بائیس سال پہلے کی جبکہ روزے چھوٹے کی قیمت سے ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلاً واضح کریں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ان روزوں کا فدیہ بھی پونے دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت ہے۔ فدیہ میں اصل گندم کا ادا کرنا ہے قیمت اس کی قائم مقام ہے۔
إذا وجب على الرجل القضاء بأن أفطر بعذر أو بغير عذر و لم يقض حتى عجز و صار شيخاً فانياً بحيث لا يرجى برؤه تجوز له و إنما تجوز له الفدية عن صوم هو أصل بنفسه و هو صوم رمضان عند وقوع الياس عن القضاء يعطي كل يوم نصف صاع من الحنطة. ( خانیہ: 1/ 202)
© Copyright 2024, All Rights Reserved