- فتوی نمبر: 9-389
- تاریخ: 26 اپریل 2017
- عنوانات: حظر و اباحت > پردے کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورتیں غیر محرم لوگوں کا جھوٹا کھانا پینا استعمال کر سکتی ہیں یا نہیں؟ برائے مہربانی جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غیر محرم عورت کا جھوٹا مرد کے لیے یا اس کے برعکس اگر علم ہو تو مکروہ ہے۔
فتاویٰ شامی (9/703) میں ہے:
وحرره وينبغي أن يقيد بما إذا علم المرأة التي شربت من الماء، أو علمت هي الرجل الشارب أما بدونه فلا كراهة لأن الإنسان لا يشتهي من لا يعلمه… فقط و الله تعالى أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved