• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اعتکاف کے دوران احتلام ہوجائے تو اسی وقت غسل کا حکم ہے؟

استفتاء

اعتکاف کے دوران  احتلام ہوجائے تو اسی وقت غسل کا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد کے اندر اعتکاف کے دوران احتلام ہوجائے تو فوراً تیمم کرلیا جائے پھر جتنی جلدی ممکن ہو غسل کرلیا جائے۔

البنایہ شرح الہدایہ (1/332) میں ہے:

‌ولو ‌احتلم ‌في ‌المسجد وأمكنه الخروج من ساعته يخرج ويغتسل، وقيل يتيمم ويخرج وإن لم يمكنه الخروج بأن كان في وسط الليل فيستحب له التيمم حتى لا يبقى جنبا.

البحر الرائق (1/206) میں ہے:

وإن احتلم في المسجد تيمم للخروج إذا لم يخف، وإن خاف يجلس مع التيمم ‌ولا ‌يصلي ‌ولا ‌يقرأ اهـ

شامی (1/243) میں ہے:

وإن احتلم في المسجد تيمم للخروج إذا لم يخف، وإن خاف يجلس مع التيمم ‌ولا ‌يصلي ‌ولا ‌يقرأ. اهـ

مسائل بہشتی زیو(1/67) میں ہے:

 اگر کسی کو مسجد میں احتلام ہو جائے تو تو تیمم کر کے جلد باہر نکلے یہ تیمم جائز ہے واجب نہیں۔ اگر دشمن یا جانور کے خوف کی وجہ سے جلد نہ نکلے اور وہیں ٹھہرا رہے تو تیمم کرکے ٹھہرے یہ تیمم واجب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved