• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا عربی میں لومڑی کی کنیت "ابو معاویہ” ہے؟

استفتاء

شیر ، بھیڑیا اور لومڑی کا شکار اور تقسیم، ایک مرتبہ شیر، لومڑی اور بھیڑیا تینوں بغرض شکار نکلے اور تین جانور شکار کیے، گدھا، خرگوش اور ہرن۔شیر نے بھیڑیا سے کہا کہ تقسیم کرو، بھیڑیا نے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ گدھا ابو الحارث،( شیر) کے لئے، اور خرگوش ابو معاویہ(لومڑی) کے لئے اور ہرن میرے لئے ہے۔اس تقسیم پر شیر کو غصہ آیا اور بھیڑئیے کو پنجہ مارا جس سے خون نکل آیا۔اس کے بعد شیر نے لومڑی سے کہا کہ تم تقسیم کرو،لومڑی نے کہا کہ گدھے کو بوقت صبح آپ تناول فرما لیجئے گا، ہرن کو شام میں اور خرگوش کو دوپہر کے وقت ۔شیر نے کہا کہ ماشاءاللہ بہت عمدہ تقسیم ہے، آپ نے اتنی بہترین تقسیم کہاں سے سیکھی؟ لومڑی نے جواب دیا کہ بھیڑئیے کے سرخ تاج سے یعنی آپ نے بھیڑئیے کو پنجہ مار

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ قصہ اگرچہ بعض ادبی کتابوں میں ملتا ہے لیکن ہماری معلومات کے مطابق عربی زبان میں ابو معاویہ چیتے کی کنیت ہے لومڑی کی کنیت نہیں ہے  لیکن اگر اس قصہ کی وجہ سے لغت میں ابو معاویہ کو لومڑی کی کنیت تسلیم بھی کر لیا جائے  تو بھی حضرت معاویہ ؓیا انکے والد رضی اللہ عنہما کی توہین نہیں بنتی  کیو نکہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا نام صرف معاویہ ہے ابو معاویہ نہیں ہے  اور ان کے والد کی کنیت ابو سفیان ہے ابو معاویہ نہیں ہے۔

تاج العروس (جزء 39،ص131) میں ہے:

و ابو معاويه كنية الفهدو تصغيرها معاوية

تاج العروس (جزء 17 ص536  )میں ہے:

وقال ابن الا عرابى  ابو الحنبص بالكسر كنية الثعلب قلت كانه لمراوغته وقال ابن برى بقال للثعلب ابو الحنبص و ابو الهجرس  و ابو الحصين.

أسد الغابۃ (4/ 433) میں ہے:

‌معاوية ‌بْن ‌صخر بْن حرب بْن أمية بْن عبد شمس بن عبد مناف القرشي الأموي.

وهو معاوية بْن أَبِي سفيان، وأمه هند بنت عتبة بْن ربيعة بْن عبد شمس، يجتمع أبوه وأمه فِي: عبد شمس. وكنيته أَبُو عبد الرحمن

أسد الغابۃ (4/ 433) میں ہے:

عتبة بن أبي سفيان- واسمه ‌صخر- ‌بن ‌حرب بن أمية بن عبد شمس، أخو معاوية بن أبي سفيان لأبويه

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved