• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

کیا حرم میں امام صاحب عورتوں کی نماز کی نیت نہیں کرتا؟

استفتاء

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ حرم میں امام صاحب عورتوں کی نماز کی نیت نہیں کرتے توعورتوں کو نماز پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ اورامام صاحب نیت نہیں کرتے یہ بات سمجھ نہیں آتی  کہ وہاں ہمیشہ سے عورتیں نمازیں پڑھتی ہیں اور امام صاحب نیت ہی نہیں کررہے  اس میں پکی بات کیا ہے؟ اور اگر واقعی  شک  ہے تو پھر وہاں کے امام صاحب سے پوچھنا چاہیئے کہ کئی لوگوںکی نمازوں کا مسئلہ ہے یا تو تحقیق کرکے  بات کرنی چاہیئے  یا پھر بے جا باتیں نہ نکالی جائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس کی ہمیں تحقیق نہیں ویسے بھی وہ اپنی فقہ پر عمل کرے ہیں اور اقتداء میں اختلاف مانع نہیں ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved