• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مسبوق کے آگے سے گزرنا

استفتاء

1۔ اگر امام کے سامنے سترہ ہو تو امام کے پیچھے اور مقتدی کے صف کے سامنے سے گزرنا کیسا ہے ؟

2۔ ایسے مسبوق کے سامنے سے گزرنا جس کے امام کیلئے سترہ تھا شرعاً کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ امام کے سامنے سترہ ہو تو مقتدی کی صف کے سامنے سے گزرنا جائز ہے۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:

و کفت سترة الامام للکل ای للمقتدین به کلهم۔(2/ 487)

2۔ جائز ہے۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے :

و کفت سترة الامام للکل۔۔۔۔۔و ظاهر التعمیم شمول المسبوق و به صرح القهستانی و ظاهرہ الاکتفاء بها و لو بعد فراغ امامه۔(2/ 487 ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved