- فتوی نمبر: 16-374
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض دفعہ ایک کمپنی ایک چیز کی آفر لگاتی ہے اور اس کی مدت مقرر کرتی ہے کہ یہ آفر فلاں تاریخ تک ہے تو کیا اس تاریخ تک اس ایجاب کو ممتد (لمبا) سمجھا جائے گا اور اس دوران کمپنی کو اپنے پیش کردہ ریٹ سے رجوع کا اختیار ہوگا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کمپنی کا کسی چیز کی آفر لگانا ایجاب شمار نہیں ہوتا۔ لہذا کمپنی کو آفر کی مدت ختم ہونے سے پہلے بھی رجوع کا اختیار ہوگا لیکن چونکہ کمپنی از خود ایک وعدہ کر چکی ہے اس لیے اسے وعدہ خلافی نہیں کرنی چاہیے بلکہ کمپنی کی وعدہ خلافی میں اگر آفر قبول کرنے والے کا نقصان ہو تو ۔یا تو کمپنی کو وعدہ پورا کرنے پر مجبور کیا جائے گا یانقصان کی تلافی کرائی جائے گی ۔
فقہ البیوع ج(1)ص(37)
وكذلك الدعوة العامة عن طريق النشرة في الصحف والمجلات والاعلانات المنشورة عن طريق المذياع والتلفزيون ليست ايجابا،وانماهى دعوة عامة للتعاقد،فان تقدم احدبايجاب الشراء اعتمادا علي هذه النشرات او الاسعار،فالبائع له خيار القبول،ولا يتم البيع الا بقول منه والتاجر الذي اعلن سعرا، ثم خالفه عند العقد،فانه تجري عليه احكام خلف الوعد من كونه خلف الديانة والاخلاق التجارية، ولكن لا يتم العقد الا بقوله،
© Copyright 2024, All Rights Reserved