• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

نماز کے بعد دعا كی مقدار

استفتاء

فرض نمازوں کے بعد دعا مختصر ہونی چاہیے یا  لمبی ؟ نمازی اس بات پر مصر ہیں کہ دعا طویل ہونی چاہیے جبکہ امام صاحب اس بات پر مصر ہیں کہ دعا مختصر ہونی چاہیے۔ کیا دعا طویل کرنے کی گنجائش نہیں ہے ؟ فقہ حنفی کے مطابق جواب دیکر ہمارے اس پریشان کن مسئلے کا حل فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ظہر ،مغرب ،عشاءکے بعد چونکہ سنتیں ہوتی ہیں اس لئے ان نمازوں کے بعد مختصر دو چار دعائیں مانگنی چاہیے اور عصر اور فجر کے بعد چونکہ سنتیں نہیں ہو تیں اس لئے ان کے بعد لمبی دعا مانگنی چاہیے ۔جیسا کہ طحطاوی علی المراقی میں ہے :

القیام الی ادا السنة التی تلی الفرض متصلاًبالفرض مسنون غیر انه یستحب الفصل بینهاکما کان عليه السلام اذا سلم یمکث قدر ما یقول اللهم انت السلام و منک السلام و الیک یعود السلام تبارکت یا ذاالجلال والاکرام۔(1/ 311) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved