استفتاء
4۔ اس کے علاوہ مجھے پیشاب کا مسئلہ ہے۔ کبھی نماز کی حالت میں آجاتے ہیں کبھی نماز کے علاوہ۔ جب نماز کی حالت میں قطرے آجائیں تو نماز کو جاری رکھنا چاہیے، نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ اس کے لیے کونسا طریقہ استعمال کروں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
4۔ اگر نماز کے دوران پیشاب کے قطرے باہر نکل آئیں تو نماز ٹوٹ جاتی ہے لہذا پیشاب کے بعد کانس کر یا پاؤں جھٹک کر یا اور جو کوئی طریقہ ممکن ہو اختیار کر کے پہلے ہی قطرے نکال لیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved