استفتاء
اگر نماز میں کوئی عضو چوتھائی سے کم کھلارہا تو کیا نماز ہوجائے گی۔ یعنی کہ اگر سر کے بال چوتھائی حصے سے کم نماز میں نظر آتے رہے۔ پھر کیا حکم ہے ؟ نماز ہوگی یانہیں۔ اگر اردہ سے ایسا کیا تو کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز ہوجائیگی چاہے ارادہ سے ہو یا بغیر ارادہ کے۔ لیکن جان بوجھ کر ایسا کرنا سنت کی خلاف ورزی ہے۔
عما إذا انکشف ربع عضو أقل من قدر أداء رکن فلا یفسد إتفاقاًلأن الانکشاف الکثیر فی الزمان القلیل عفو کالانکشاف القلیل فی الزمن الکثیر۔(شامی ص100ج2) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved