نیبولا (Nebula) شاپنگ ایپ کے ذریعے کمائی کا حکم
- فتوی نمبر: 26-222
- تاریخ: 28 جون 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > فیک ریٹنگ
استفتاء
نیبولا (Nebula) شاپنگ ایپ کے ذریعہ کمائی کرنے کا کیا حکم ہے؟
تنقیح: سوال کے ساتھ لنک اور دیگر صفحات کے ذریعہ حاصل شدہ معلومات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کمپنی میں کام کرنے کے لئے آپ کو اس کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنا کر اس کو ایکٹو کروانا پڑتا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے پر آپ کو 200 روپے کا بیلنس ملتا ہے اور وی آئی پی زیرو (VIP 0) رینک ملتا ہے۔اس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کو کمپنی کا آٹھ میں سے کوئی ایک پیکج خریدنا پڑتا ہے ۔ان تمام پیکج کے نام بالترتیب وی آئی پی ون (VIP 1) سے وی آئی پی ایٹ (VIP 8) ہیں اور ان پیکجزکی قیمت 2000 سے لے کر 500000 روپے تک ہے۔اور اکاؤنٹ ہولڈر کو اس کے پیکج کے مطابق کام کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔
پیکج خریدنے کےبعد اکاؤنٹ ہولڈر روزانہ 50 ایڈز دیکھتا ہے(جس کو کمپنی سیل سبمٹ (Submit)کروانا کہتی ہے)۔ ایک ایڈ کے دیکھنے پر اکاؤنٹ ہولڈر کو پیکج کے حساب سے فی ایڈ پیسے ملتے ہیں یعنی اگر پیکج وی آئی پی ون (VIP 1) ہے تو 3.20 فیصد، وی آئی پی فور (VIP 4) ہے تو 4.60 فیصد اور وی آئی پی ایٹ (VIP 8) ہے تو 6.50 فیصد فی ایڈ ملتا ہے۔
نیز کمپنی کے کام میں ملٹی لیول مارکیٹنگ (MLM) بھی شامل ہے جس کے ذریعہ کمپنی اپنے اکاؤنٹ ہولڈر کو نئے اکاؤنٹ ہولڈر لانے اور اس کے پیکج خریدنے پر پیسے ادا کریتی ہے۔ ڈائریکٹ ریفرل کا 17فیصد ، دوسرے لیول کا 9 فیصد اور تیسرے لیول کا 5 فیصد کمیشن ملتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپ کے ذریعہ کمائی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں کئی خرابیاں ہیں:
1) صرف ایڈ دیکھنا کوئی قابل اجارہ عمل نہیں ہے نیز یہ فیک ریٹنگ (Fake Rating) کا ذریعہ ہے جوکہ دھوکہ دہی ہے لہذا اس کی اجرت لینا جائزنہیں ہے۔
2) مذکورہ کمپنی ایم ایل ایم (MLM) کا طریقہ کار اختیار کرتی ہے جو جائز نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved