• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نکاح پر معلق طلاق موجودہ بیوی پر واقع نہ ہوگی

  • فتوی نمبر: 1-209
  • تاریخ: 26 مارچ 2007

استفتاء

****نے یہ قسم کھائی کہ اگر میں ٹی وی یا ٹی وی میں کھیل دیکھوں تو ہر وہ عورت جس سے میں نکاح کروں اس کو تین طلاق، اس وقت**** کا نکاح ہوا تھا، نکاح ہونے کے بعد اس نے ٹی وی دیکھ لیا۔ اب شریعت میں اس کی موجودہ بیوی کا کیا حکم ہے؟ آیا اس پر طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں موجودہ بیوی پر طلاق نہیں ہوئی جیسا کہ تقریرات رافعی میں ہے:

لو قال إن فعلت كذا فكل امرأة أتزوجها طالق فتزوج ثم فعل لا تطلق لأن المعلق بالفعل طلاق المتزوجة بعده و لم يوجد.( تقریرات رافعی، شامی: 4/ 584) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved