- فتوی نمبر: 25-227
- تاریخ: 06 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
قبر پر ہاتھ رکھ کر تلاوت و دعا کا فائدہ۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ کوئی بندہ اپنا ہاتھ قبر پر رکھ کر کہتا ہے "خداوند اس مردہ کو بخش دے کہ یہ تیری بخشش کا محتاج ہے ” اور قل ھو اللہ احد اور سورۃ الفاتحہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالی اس قبر کو روشن اور کشادہ کرتا ہےاور اس دعاکرنے والے کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔(جامع الاخبار ۔ شیخ صدوق۔ ص ۲۹۴)
کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ روایت ایک شیعہ عالم "محمد بن محمد سبزواری” کی کتاب "جامع الاخبار”میں ہے۔
اہل سنت والجماعت کی کتب میں ہمیں یہ روایت نہیں ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved