- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 1-74
- تاریخ: جولائی 16, 2024
- عنوانات: اسلامی عقائد, قرآن کریم
استفتاء
قرآن مجید کی قسم کھانا کیسا ہے؟ مثلا*** نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر قران کی قسم کھائی کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا پھر اس نے یہ کام کر دیا اب کیا *** قسم توڑنے والا ہو گا یا نہیں۔۔۔نتیجہ کفارہ لازم آئے گا یا نہیں۔
نوٹ: *** نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر زبان سے یہ الفاظ ادا کئے کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہوں کہ میں کام نہیں کروں گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
واضح رہے کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانے سے قسم ہو گئی اور اس قسم کو توڑ نے سے کفارہ بھی آئے گا۔فقط واللہ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved