• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزے کی حالت میں حقہ پینے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

1۔  آیا حقہ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

 

منہ میں دھواں لے کر ناک سے خارج کرنے کی صورت میں روزے کا حکم

2۔ اگر آدمی ایسا کرے کہ دھواں حلق سے نیچے  اتار کر پیٹ میں نہ لے جائے بلکہ منہ سے لے اور  ناک کے راستے سے خارج کر دے تب کیا حکم ہو گا

 

حقہ پینے کی صورت میں قضا و کفارے کا حکم

3۔ اگر  روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو قضا کے ساتھ کفارہ بھی ادا کرنا ہو گا یا صرف قضاء آئے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ حقہ یا سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

رد المحتار (3/ 421) میں ہے:

(إنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال … عن الوهبانية بقوله: و يمنع من بيع الدخان و شربه و شاربه في الصوم لا شك يفطر و يلزم التكفير لو ظن نافعاً كذا دافعاً شهوات بطن فقرروا.

2۔ کوئی آدمی دھواں حلق سے نیچے اتار کر پیٹ میں نہ لے جائے یہ اس کے بس سے باہر ہے لہذا اس صورت میں بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔

مجموعہ رسائل اللکھنوی (2/ 67) میں ہے:

إن الفقهاء قد فرقوا في مواضع عديدة بين الدخول و الإدخال فحكموا بالفساد عند الإدخال دون الدخول و به يثبت المرام لأنهم قد عللوا عدم فساد الصوم بدخول الدخان لعدم إمكان الاحتراز عنه فإذا شرب الدخان فقد أدخل عمداً ذاكراً للصوم فيفسد لا محالة و يجب القضاء حتماً و قد نبه عليه بعض الفقهاء أيضاً .

3۔ حقہ یا سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹنے کی صورت میں قضا اور کفارہ دونوں آئیں گے۔

امداد الفتاویٰ  (2/ 124) میں ہے:

’’سوال: حقہ مفطر صوم ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کن وجوہ سے ۔۔۔ الخ

الجواب:  فی الدر المختار و لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان إلى قوله فليتنبه له. في رد المحتار: و به علم شرب الدخان و نظمه شرنبلالية في شرحه على الوهبانية بقوله: و يمنع من بيع الدخان و شربه و شاربه في الصوم لا شك يفطر و يلزم التكفير لو ظن نافعاً كذا دافعاً شهوات بطن فقرروا. اس روايت  میں تصریح ہے کہ حقہ پینا مفطر صوم ہے اورموجب کفارہ ۔۔ الخ‘‘………. فقط و الله تعالى اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved