• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم وراثت کی ایک صورت

استفتاء

سوال یہ ہے کہ ہم پانچ بھائی اور ایک بہن ہیں، ہمارے والد کا انتقال ہو گیا ہے جن کے ترکہ میں 6 مرلہ زمین ہے والد مرحوم کے والدین ان سے پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری والدہ بھی والد مرحوم کی زندگی میں فوت ہوگئی تھی، اس صورت حال میں والد کے ترکہ کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں والد مرحوم کے کل ترکہ کو 11 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے ہر بیٹے  کو 2 حصے (18.18فیصد فی کس) اور بیٹی  کو ایک حصہ (9.09فیصد) ملےگا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

11

5بیٹے1بیٹی
عصبہ
2+2+2+2+21

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved