- فتوی نمبر: 29-210
- تاریخ: 26 جون 2023
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوا ہے ۔ اس کے والدین، ایک بھائی اور دو بہنیں پہلے ہی وفات پاچکی تھیں ، ورثا ء میں تین بہنیں، ایک بھانجا ، ایک بھانجی، ایک بھتیجا اور دو بھتیجیاں اور بیوی ہے، اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ اس کی وراثت کی شرعی تقسیم ورثاء میں کیسے ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل وراثت کے 36 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 9 حصے (25فیصد) بیوی کو، 8 حصے (22.22 فیصد فی کس) ہر بہن کو اور 3 حصے (8.33 فیصد) بھتیجے کو ملیں گے۔باقی بھانجے، بھانجی اور بھتیجیوں کو کچھ نہ ملے گا۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
12×3=36
بیوی | 3بہنیں | 1بھتیجا | 2بھتیجی | 1 بھانجی | 1بھانجا |
4/1 | 3/2 | عصبہ | محروم | محروم | محروم |
3×3 | 8×3 | 1×3 | |||
9 | 24 | 3 | |||
9 | 8+8+8 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved