• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)تراویح کی 8 رکعات جماعت سے پڑھ کر باقی رکعتیں اکیلے پڑھنا (2)ڈیوٹی کے وقت 8 رکعات پڑھنا

استفتاء

(1) یہاں سعودیہ میں مسجد میں 8 رکعات تراویح پڑھاتے ہیں اور پھر وتر ۔ کیا 8 رکعات باجماعت پڑھ کر باقی 12 رکعتیں اور وتر گھر آکر اکیلے پڑھنا صحیح ہے؟

(2 )ڈیوٹی کے وقت 8 رکعات پڑھ سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)صحیح ہے۔

حلبی کبیر (صفحہ نمبر :403) میں ہے:

(ووقته) أي وقت التراويح… (بعد العشاء) لا تجوز قبلها سواء كانت بعد الوتر أو قبله (وهو المختار ) لأنها نافلة سنت بعد العشاء بفعل الصحابة … فكانت تبعا لها.

تنویر الابصار مع درالمختار(597/2) میں ہے:

(ووقتها ‌بعد ‌صلاة ‌العشاء) إلى الفجر (قبل الوتر وبعده) في الاصح.

(2)ڈیوٹی کے وقت بھی 20رکعات پڑھنی چاہئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved