• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(۱)طواف اور سعی کے دوران پانی پینا(۲)حالت احرام میں سر پر پٹی باندھنے کا حکم(۳)حالت حیض میں سعی کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ معتمر شخص خانہ کعبہ کے طواف کے دوران اور صفا مروہ کی سعی کے دوران پانی پی سکتا ہے یا نہیں؟

۲۔ اگر کسی کے سر میں درد ہو تو سر پر پٹی باندھ سکتاہے یا نہیں؟ اگر کسی نے سر پر پٹی باندھی ایک گھنٹہ یا اس سے کم دس منٹ یا 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ ،یانصف دن نصف رات سے کم ،یانصف دن نصف رات سے زیادہ یابرابر یا ایک دن یا ایک رات کے برابر تو شرعا کیا حکم؟ اس پر کیا جزاءلازم آئے گی ؟وضاحت فرمائیں ۔

3- ایک معتمر ہ جو عمرے کے دوران خانہ کعبہ کا طواف مکمل کرنے کے بعد حائضہ ہو گئی تو وہ عورت  صفا اور مروہ کی سعی اور بال ایک پورے کے برابر کتروا کر عمرہ مکمل کرے گی یا صفا مروہ کی سعی اور ایک پورہ بال چھوڑ کر پاک ہونے کے بعد عمرے کا دوبارہ کرنا لازم ہو گا؟یاصفا اور مروہ کی سعی کا لوٹانا ضروری ہو گا؟مکمل وضاحت فرمائیں

استفتاء

۱۔ طواف اور سعی کے دوران ضرورت کی بنا پر معتمر(عمرہ کرنے والا) پانی پی سکتا ہے بشرطیکہ پانی پینا طواف یا سعی کے چکروں کے تسلسل میں رکاوٹ نہ بنے۔

غنیة:125

واما مباحات الطواف ۔۔۔ولابأس بان یتکلم فیه بکلام یحتاج الیه بقدر الحاجة ویشرب ویفعل کل ما یحتاج الیه ۔

وایضا فیه135

فصل فی مباحاته ۔(السعی)وهی الکلام المباح الذی لا یشغله مما ینبغی فیه والشرب والاکل بحیث لایقطع الموالاة۔

۲۔عمرہ کرنے والے کے سر میں درد ہو تو وہ سرپر پٹی باندھ سکتا ہے تاہم اگر پٹی پورے سر پر یا ایک چوتھائی سر پر بارہ گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک مسلسل بندھی رہی تو تین چیزوں میں سے کوئی ایک چیز اس پر واجب ہے (۱)دم دیدے (۲)یا ساڑھے دس کلو گندم یا اس کی قیمت چھ مسکینوں کو دیدے(۳)یا تین روزے مسلسل رکھے۔اور اگر چوتھائی سر سے کم پر بندھی رہی چاہے بارہ گھنٹوں سے زیادہ بندھی رہے یا بارہ گھنٹوں سے کم بندھی رہی چاہے پورے سر پر بندھی رہی تو اس صورت میں پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دینا پڑے گی یا ایک روزہ رکھنا ہو گا۔

غنیة:261

اما فی حالة الاضطرار بان ارتکبه بعذر کمرض وعلة فان کان ممایوجب الدم فهو مخیر بین الصیام والصدقة والدم ولو موسرا۔۔۔۔۔وان مما یوجب الصدقة فهو مخیر بین الصیام والصدقة۔

غنیة:254

فاذا غطی جمیع رأسه او وجهه والربع منهما کالکل اعتبارا بالحلق یوما او لیلة فعلیه دم وفی الاقل من یوم او من الربع صدقة۔

وفی غنیة:262

ومن الاعذار۔۔۔۔۔الصداع

۳۔ ایسی معتمره(عمره کرنے والی)  عورت جس کو طواف کرنے کے بعد حیض آجائے تو وہ اسی حالت میں سعی کر سکتی ہے۔ نیز بال بھی کتروا سکتی ہے ۔

فی غنیة:134

ولایجب فیه الطهارة عن الجنابة والحیض سواء کان سعی عمرة او حج۔

معلم الحجاج میں (183)ہے:

سعی کے لیے جنابت اور حیض سے پاک ہونا شرط اور واجب نہیں خواہ حج کی سعی ہوئی یا عمرے کی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved