- فتوی نمبر: 14-47
- تاریخ: 26 جولائی 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللهم انا عبدک وابن عبدک وابن امتک ناصیتی بیدک اتقلب فی قبضتک واصدق بلقائک واؤمن بوعدک امرتنی فعصیت ونهیتنی فابیت هذا مکان العآئذبک من النار لااله الاانت سبحانک ظلمت نفسی فاغفرلی انه لایغفر الذنوب الاانت۔
اس دعا کا حوالہ مطلوب ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ دعا تو باوجود تلاش کے ہمیں حدیث کی کتابوں میں نہیں ملی البتہ اس سے ملتی جلتی ایک اور دعا ملی ہے جو کہ معجم کبیر طبرانی (9/138-رقم الحدیث:10198)ومسند احمد(6/247-رقم الحدیث:3712)میں موجود ہے۔دعا کے الفاظ یہ ہیں:
اللهم انی عبدک وابن عبدک وابن امتک ناصیتی بیدک ماض فی حکمک عدل فی قضاؤک اسألک بکل اسم هولک سمیت به نفسک او انزلته فی کتابک او علمته احدا من خلقک او استأثرت به فی علم الغیب عندک ان تجعل القرآن العظیم ربیع قلبی ونور بصری وجلاء حزنی وذهاب همی
© Copyright 2024, All Rights Reserved