• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوٰة میں ادائیگی کی قیمت کا اعتبار ہے

استفتاء

حنفیہ کے نزدیک چونکہ صاحب نصاب اس نصاب کی کئی آئندہ سالوں کی زکوٰة دے سکتا ہے تو بنا  بریں اگر ایک شخص  نے بیس سال قبل جبکہ سونا 5000 پر تولہ تھا ۔ 20 سال کی زکوٰة دیدی تو اب سونا تقریبا ً  32000 پر تولہ ہے ۔ مالیت میں واضح فرق ہے ۔ وہی پہلی ادا شدہ زکوٰة کافی سمجھی جائے گی یا مزید مالیت کی علیحدہ سے دینا پڑے گی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ادا شدہ زکوٰة کافی ہے، مزید زکوة ( مالیت کے بڑھ جانے کی وجہ سے ) ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

و الخلاف في زكاة المال فتعتبر القيمة وقت الأداء في زكاة المال علي قولهما و هو الأظهر… و في البرهان شرح مواهب الرحمن ( ص:507، ج: 1) و اعتبراهما يوم الأداء إذ الأصل هو اداء أجزاء من النصاب و للمزكي حق النقل إلى قيمة فيعتبر يوم النقل وهو وقت الأداء كما لو نقص بعفونته و كالسوائم وهو الأظهر لما قلنا وكذا في البدائع ( ص: 22 ، ج: 2) في الدر المختار … وتعتبر القيمة يوم الوجوب وقال: يوم  الأداء و في السوائم يوم الأداء إجماعاً وفي الشامية تحته و في المحيط تعتبر يوم الأداء بالإجماع  وهو الأصح فهو تصحيح للقول الثاني الموافق لقولها وعليه    فاعتبار يوم الأداء يكون متفقاً عليه عنده وعندهما. ( 286 / 1، ایچ۔ ایم۔ سعید )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved