- فتوی نمبر: 6-182
- تاریخ: 19 اکتوبر 2012
- عنوانات: عبادات > نماز > مکروہات نماز کا بیان
استفتاء
دورانِ نماز قیام ، رکوع اور سجدے کے دوران دونوں پاؤں کی جگہ بغیر کسی عذر کے بدلتے رہنا۔ اور اسی طرح قیام میں داڑھی سے اور رکوع میں قمیض کے گھیرے سے کھیلتے رہنا کیسا ہے؟ ایسے لوگوں کو اصلاحاً منع کرنا یا سمجھانا چاہیے یا نہیں؟ کیونکہ اکثر لوگ سیکھنے کی بجائے کہتے ہیں ہم پر تنقید نہ کریں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز کے دوران ایسی حرکت کرنا مکروہ ہے۔ اگر سمجھا دیں تو اصل یہی ہے اور اگر فائدے کی امید نہ ہو پھر بھی سمجھائیں تو اچھا ہے اور اگر نہ سمجھائیں تو اس کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved