- فتوی نمبر: 19-389
- تاریخ: 22 مئی 2024
استفتاء
1۔استبراء کرنا مرد حضرات (جن کو کچھ دیر تک نمی یا قطرات آتے ہوں پیشاب کےبعد)کےلیے لازمی ہے؟
2۔نیز استبراءکس طرح بہتر طریقے سے کیا جاسکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔اس قدر استبراء کرنا جس سے تسلی ہوجائے کہ اب قطرہ ختم ہوگیا ہے لازمی ہے اس سے زائد استبراء لازمی نہیں۔
2۔استبراء کاطریقہ یہ ہے کہ ایک دومرتبہ خصیتین کے نیچے سے پیشاب کی نالی کو سونتے یہاں تک کہ نالی میں کوئی قطرہ ہوتو وہ باہر نکل آئے اس سے زیادہ کسی چکر میں نہ پڑے
© Copyright 2024, All Rights Reserved