- فتوی نمبر: 27-372
- تاریخ: 19 اکتوبر 2022
- عنوانات: عبادات > نماز > مکروہات نماز کا بیان
استفتاء
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا عورت غیر محرم کے سامنے نماز پڑھ سکتی ہے؟اگر حدیث سے حوالہ مل جائے تو بہتر ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1.عورت کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں غیر محرم کے دیکھنے کا خدشہ نہ ہو تاہم اگر مجبوری میں غیرمحرم کے سامنے نماز پڑھنی پڑ جائے تو اپنی چادر کو چہرے پراس طرح ڈال لے کہ چہرے پر غیر محرم کی نظر نہ پڑے مثلاً گھونگٹ کرلے یا نقاب پہن لے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved