- فتوی نمبر: 19-312
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
HPکی طرف سے اکثر اوقات کسی کو رقم بھیجنے اور کسی سے رقم وصول کرنے کے لیے معاملات، میزان بینک سے کئے جاتے ہیں جس پر میزان بینک کی طرف سے مختلف سہولیات دی جاتی ہیں۔ اگر HPکی طرف سے ایک لاکھ روپے ایک مہینے تک اکائونٹ میں رکھے جائیں تو اس پر بینک کی طرف سے HPکو چیک بک مفت دی جاتی تھی اب صورتحال یہ ہے کہ میزان بینک کی طرف سے یہ سہولیات نہیں دی جاتیں چیک بک کی بھی پیمنٹ لی جاتی ہے۔ میزان بینک سے بذریعہ موبائل آن لائن میسج سروس حاصل کرنے کے لیے 900 روپے سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے۔
HPکا میزان بینک سے سہولیات لینے پر چارجز ادا کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
میزان بینک سے مذکورہ بالا سہولیات لینے پر چارجز ادا کرنا شرعاً درست ہے۔
(۱) قال تبارک و تعالیٰ: (البقرۃ: ۲۷۵) میں ہے:
احل الله البیع و حرم الربوا۔
(۲) بدائع الصنائع: (۴/۲۰۲) میں ہے:
فالحاصل ان الاجرة لاتملک عندنا الا بأحدمعانِ ثلاثه احدها شرط التعجیل فی نفس العقد والثانی التعجیل من غیر شرط، والثالث استیفاء المعقود علیه۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved