• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فلپس کمپنی کا بروقت ادائیگی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو پیمنٹ کی ادائیگی پر سہولت دینا

استفتاء

فلپس کمپنی کی طرف سے ایسے ڈسٹری بیوٹرز کو جو کمپنی کے ساتھ لین دین کے معاملات میں بروقت ادائیگی کر دیتے ہیں یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ ایک مہینے تک مال منگواتے رہیں اور پیمنٹ کا کچھ حصہ فلپس کمپنی کے اکائونٹ میں بھیجتے رہیں اور آخر مہینہ تک جو پیمنٹ بچ جائے وہ چیک کی صورت میں فلپس کمپنی کے نمائندے کو دے دیں۔

فلپس کمپنی کا بروقت ادائیگی کرنے والے گاہکوں کو پیمنٹ میں مذکورہ سہولت دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فلپس کمپنی کا بروقت ادائیگی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو پیمنٹ کی ادائیگی میں ذکر کردہ سہولت دینا شرعاً درست ہے۔

(۱)            سنن الترمذی (حدیث: ۱۳۴۲) میں ہے:

عن ابی هریرۃ ؓ ان رسول الله ﷺ قال: ان الله یحب سمح البیع سمح الشراء سمح القضاء۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved