• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سال کے آخر میں سٹاک میں موجود اضافی سامان کی زکوۃ

استفتاء

STC (سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن) مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے، بنیادی طور پر STC کی طرف سے لیبارٹری کے آلات (انسٹرومنٹس) امپورٹ کئے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

اکثر سال کے آخر میں زکوۃ کا حساب کرتے وقت کسی ایجنسی سے منگوایا/ خریدا ہوا سامان باقی رہ جاتا ہے کیونکہ STC نے جتنا منافع سالانہ مقرر کیا تھا، وہ وصول ہو چکا ہوتاہے، اب اگر کوئی اس پروڈکٹ کو خریدنا چاہے گا تو اس کو سستی قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور وہ قیمت ایسی ہو گی جو نہ بہت زیادہ سستی ہو گی اور نہ بہت زیادہ مہنگی نیز یہ قیمت بھائیوںکی باہمی مشاورت سے طے ہوتی ہے۔ زکوۃ کا حساب لگاتے وقت STC کی طرف سے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اگر ابھی اسی وقت کوئی گاہک اس سامان کو خریدنے کا مطالبہ کرے تو STC کی طرف سے جتنی قیمت پر وہ سامان فروخت کیا جا سکتا ہے، اسی وقت کی قیمت فروخت کے مطابق زکوۃ نکالی جاتی ہے۔

مندرجہ بالا طریقہ کار کے مطابق زکوۃ دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سامان تجارت کی زکوۃ جب اس کی قیمت کے لحاظ سے ادا کی جائے تو قیمت میں اس سامان کی جو مارکیٹ ویلیو ہے اس کا اعتبار ہو گا، دکاندار عملاً اسے کتنے میں فروخت کرتا ہے اس کا اعتبار نہ ہو گا۔ لہٰذا مذکورہ سامان کی جو مارکیٹ ویلیو ہو وہ معلوم کر کے اس کے مطابق اس کی زکوۃ نکالی جائے۔

(۱)            التاتار خانیۃ زکوۃ عروض التجارۃ (۲/۲۳۸) میں ہے:

و ذکر محمد فی ’’الرقیات‘‘ انه یقوم فی البلد الذی حال الحول علی المتاع بما یتعارفه اهل ذلک البلد نقداً فیما بینهم یعنی غالب نقد ذلک البلد۔

(۲)           الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (۲/۷۹۲) میں ہے:

یقوم التاجر العروض او البضاع التجاریة فی کل عام بحسب سعرها فی وقت اخراج الزکوة لابحسب سعر شرآء ها۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved