• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فلپس کمپنی کا HPکو وارنٹی دینا

استفتاء

فلپس کمپنی کی طرف سے HPکو الیکٹرک کی اشیاء پر ایک سال کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ بسا اوقات اگر HPکی طرف سے فلپس کمپنی کو کوئی بڑا آرڈر دیا جائے تو فلپس کمپنی کی طرف سے ڈسٹری بیوٹر پر اعتماد کرتے ہوئے ایک سال سے چند ماہ زائد کی وارنٹی بھی دے دی جاتی ہے تاکہ سیل زیادہ سے زیادہ بڑھ سکے۔

کیا فلپس کمپنی کا HP کو وارنٹی دینا شرعاً درست ہے؟

تنقیح: وارنٹی کس بات کی ہوتی ہے، اشیاء کو تبدیل کر کے دینے کی یا مرمت کر کے دینے کی یا دونوں کی؟

جواب تنقیح: اشیاء کو تبدیل کر کے دینے کی بھی ہوتی ہے اور مرمت کر کے دینے کی بھی ہوتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فلپس کمپنی کا HP کو اپنی اشیاء کی مذکورہ وارنٹی دینا شرعاً درست ہے۔

(۱)            فقہ البیوع (۲/۸۵۵) میں ہے:

وکثيراً ما يحدث أنّ البائع يعرض علي المشتري بعد ثبوت خيار العيب له أنّه سيزيل ذلک العيب و هذا يمکن بطريقين: الاول: أن يبدل المبيعَ بعينٍ جديدة سالمة من العيب، مثل أن يبيع سيارة فيجد المشتري بها عيباً، فيقول المشتري: أنا آتيک بسيارة أخري سليمة من العيب بنفس المواصفات۔ و إن هذا العرض من قبل البائع لا يسقط خيار المشتري، بل يجوز له أن يرفض هذا العرض، و ذلک لأنّ السيارة الجديدة غير ما اشتراه المشتري، فلا يحقُّ للبائع أن يجبُره علي قبولها، ولئن قَبِلها، فإنَّه إقالة للبيع السابق، و بيعٌ جديد للسيارة الأخري، فيحتاجُ إلي تراضي الطرفين۔ والطريق الثاني: أن يزيل ذلک العيب اما باصلاحه او بتغيير بعض أجزائه ولم أجد في ذلک نصا عند الحنفية الاماذکره السرخسي رحمه الله تعالي قال ’’واذا اشتري عبدا عليه دين لم يعلم به ثم علم بذلک، فله أن يرده، لأن قيام الدين عليه ممايعده التجار عيبا… الا ان يقضي عنه البائع دينه اويبرئه الغرماء منه فبذلک يزول العيب و زوال العيب قبل الخصومة يسقط حق المشتري في الرد و هذا يدل علي أن للبائع ان يزيل العيب قبل الخصومة فيسقط به خيار الرد…… الخ فقط:

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved