• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تلبینہ کےفوائد اور اس کا طریقہ

استفتاء

(1)تلبینہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں ؟

(2)تلبینہ کیسے بنایا جاتا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)آپ علیہ السلام نے تلبینہ کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ تلبینہ مریض کے دل کو آرام دیتا ہے اور اس کے غم اور دکھ کو دور کرتا ہے ۔

(2)  تلبینہ دو چیزوں سے بنایا جاتا ہے۔ آٹا  اور دودھ سے اور کبھی اس  میں شہد ڈال دیتے ہیں۔

صحيح البخاري (7/ 124)ميں ہے:

عن ‌عائشة رضي الله عنها: «أنها كانت تأمر ‌بالتلبين للمريض وللمحزون على الهالك، وكانت تقول: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن التلبينة تجم فؤاد المريض وتذهب ببعض الحزن

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7/ 2699) ميں ہے:

«قال القاضي: هو حسو رقيق يتخذ من الدقيق واللبن. وقيل: من الدقيق أو النخالة، وقد ‌يجعل ‌فيه ‌العسل سميت بذلك تشبيها باللبن لبياضها ورقتها»

مظاہر حق (4/96) میں ہے:

تلبینہ آٹے اور دودھ سے بنتا ہے جو حریرہ کی طرح ہوتا ہے کبھی اس میں شہد بھی ڈالتے ہیں، دودھ کی طرح سفید ہوتا ہے اس وجہ سے اس کو  تلبینہ کہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved