• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عید پر ٹورنامنٹ کھیلنے کا حکم

استفتاء

ہمارے گاؤں میں عید میں ٹورنامنٹ ہوتا ہے اس میں 60 ٹیمیں شرکت کرتی  ہیں  اور ہر ٹیم تقریباً 2500 سو کے قریب انٹری فیس دیتی  ہے جو ٹیم ہار جاتی  وہ ٹورنامنٹ سے فارغ ہوجاتی ہے  اور آخر میں 4 ٹیمیں  سیمی فائنل کے لیے پہنچ جاتی  ہیں فائنل جیتنے والی ٹیم کو  بڑی  ٹرافی  بطور انعام  ملتی ہے اور فائنل ہارنے  والی ٹیم کو  چھوٹی  ٹرافی  بطور انعام  ملتی  ہے ۔ جو دو ٹیمیں  سیمی فائنل ہارتی  ہیں ان  کے درمیان ایک اور میچ ہوتا ہے  ان دو ٹیموں میں سے جو ٹیم  جیت  جاتی ہے اس  ٹیم کو بھی کچھ انعام دیا جاتا ہے۔ باقی 57 یا 56 ٹیموں  کو کچھ نہیں  ملتا کیونکہ وہ ہار گئیں۔ سوال  یہ ہے کہ  یہ  ٹورنامنٹ کھیلناجائز  ہے یا  ناجائز؟ اور  اس میں حصہ لینا کیسا ہے ؟

میں خود فٹبالر ہوں اس ٹورنامنٹ میں اپنی  ٹیم ڈالنا یا کسی اور کے ساتھ کھیلنا میرے لئے جائز  ہے یا نہیں ؟چاہے میں اس میں پیسے دوں یا نہ دوں۔ایسی صورت میں کرنا چاہیے؟ اس انٹری فیس میں سے  کچھ پیسہ ٹورنامنٹ کے اخراجات کے لیے خرچ ہوتا ہے۔

الجواب: مذکورہ ٹورنمنٹ اور اس میں شرکت جائز نہیں۔

سوال بعد از جواب:1۔ اس ٹورنامنٹ میں اگر ایک ٹیم فری ہو جائے تب یہ جائز ہوگا؟چاہیے وہ ہارے یا فائنل جیت جائے۔2۔جائز کا کیا حل ہے؟اس ٹورنامنٹ کا جائز طریقہ بتاؤ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1،2۔​ایک ٹیم فری ہو جائے تب بھی یہ ٹورنامنٹ اور اس میں شرکت کرنا جائز نہیں، اور ہماری معلومات میں اس کا کوئی جائز حل بھی نہیں۔

توجیہ:جس کھیل سے مقصود کوئی دینی یا دنیاوی فائدہ نہ ہو بلکہ وہ کھیل برائے کھیل ہو، وہ جائز نہیں۔ بالخصوص جبکہ اس میں جیتنے والی ٹیم کو انعام بھی دیا جائے۔

​ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ نوعیت کے ٹورنامنٹ میں عام طور پر  کوئی دینی یا دنیاوی (ورزش یا تفریحِ طبع کا) فائدہ نہیں ہوتا، لہٰذا مذکورہ نوعیت کے ٹورنامنٹ شریعت کی نظر میں جائز نہیں؛ اور ان میں جیتنے والی ٹیم کو انعام دینا مزید خرابی کی بات ہے۔ چاہے کوئی ایک ٹیم فری ہو، اور اگر کوئی ٹیم بھی فری نہ ہو تو یہ مزید خرابی در خرابی کی بات ہے۔

سنن ترمذی (رقم الحدیث:1731)  میں ہے:

حدثنا أحمد بن منيع، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن إسحاق عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي حسين، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:……..كل ما يلهو به الرجل المسلم باطل، إلا رميه بقوسه، وتأديبه فرسه، وملاعبته أهله، فإنهن من الحق»

ترجمہ: ​مسلمان مرد کا ہر کھیل باطل ہے، سوائے(ان تین کے) تیر اندازی کرنا، گھوڑے کو سدھانا، اور اپنی بیوی کے ساتھ دل لگی کرنا؛ کیونکہ یہ حق ہیں۔

شامی (6/395) میں ہے:

(و) كره (كل لهو) لقوله عليه الصلاة والسلام «كل لهو المسلم حرام إلا ثلاثة ملاعبته أهله وتأديبه لفرسه ومناضلته بقوسه» .

شامی (6/402) میں ہے:

(ولا بأس بالمسابقة في الرمي والفرس) والبغل والحمار كذا في الملتقى والمجمع وأقره المصنف هنا خلافا لما ذكره في مسائل شتى فتنبه (والإبل و) على (الأقدام) لأنه من أسباب الجهاد فكان مندوبا وعند الثلاثة لا يجوز في الأقدام أي بالجعل أما بدونه فيباح في كل الملاعب

(قوله ولا بأس بالمسابقة إلخ) لقوله صلى الله عليه وسلم ” «لا سبق إلا في خف أو نصل حافر» ……. أي لا تجوز المسابقة بعوض إلا في هذه الأجناس الثلاثة …….. والخف الإبل والحافر الخيل والنصل حديدة السهم والمراد به المراماة

(قوله خلافا لما ذكره في مسائل شتى) أي قبيل كتاب الفرائض حيث اقتصر على الفرس والإبل والأرجل والرمي، ومثله في الكنز والزيلعي، وأقره الشارح هناك حيث قال: ولا يجوز الاستباق في غير هذه الأربعة كالبغل بالجعل وأما بلا جعل فيجوز في كل شيء وتمامه في الزيلعي اهـ ومثله في الذخيرة والخانية والتتارخانية، ونقل أبو السعود عن العلامة قاسم أنه رد ما في المجمع بأنه لم يقل أحد بالمسابقة على الحمير، لأن ذلك معلل بالتحريض على الجهاد، ولم يعهد في الإسلام الجهاد على الحمير اهـ ولم يذكر البغل مع أن الشرع لم يعتبره حيث لم يجعل له سهما من الغنيمة، فليس فيه تحريض على الجهاد أيضا؛ إلا أن يقال عدم السهم لا يقتضي عدم جواز المسابقة عليه، لأن الخف لا سهم له، وتجوز المسابقة عليه بالنص.

أقول: والحاصل أن الحافر المذكور في الحديث عام، فمن نظر إلى عمومه أدخل البغل والحمار، ومن نظر إلى العلة أخرجهما لأنهما ليسا آلة جهاد تأمل (قوله فكان مندوبا) إنما يكون كذلك بالقصد؛ أما إذا قصد التلهي أو الفخر أو لترى شجاعته فالظاهر الكراهة، لأن الأعمال بالنيات فكما يكون المباح طاعة بالنية تصير الطاعة معصية بالنية ط (قوله أما بدونه) ظاهره أنه مرتبط بكلام الأئمة الثلاثة، وما يأتي يفيد أن هذا لأهل المذهب ط ومثله ما قدمناه آنفا عن مسائل شتى (قوله فيباح كل الملاعب) أي التي تعلم الفروسية وتعين على الجهاد، لأن جواز الجعل فيما مر إنما ثبت بالحديث على خلاف القياس، فيجوز ما عداها بدون الجعل. وفي القهستاني عن الملتقط من لعب بالصولجان يريد الفروسية يجوز وعن الجواهر قد جاء الأثر في رخصة المصارعة لتحصيل القدرة على المقاتلة دون التلهي فإنه مكروه

جواہر الفقہ (2/357) میں ہے:

​جن کھیلوں سے کچھ دینی یا دنیاوی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، وہ جائز ہیں؛ بشرطیکہ اُنہیں فوائد کی نیت سے ان کو کھیلا جائے، محض لہو و لعب کی نیت سے نہ ہو۔ لیکن اس کی بازی پر کوئی معاوضہ یا انعامِ مشروط مقرر کرنا جائز نہیں مثلاً گیند کا کھیل کہ اس سے جسمانی ورزش ہوتی ہے، یا لاٹھی وغیرہ کے کھیل یا پہلوانوں کی کشتی وغیرہ جو قوتِ جہاد میں معین ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح معمہ بازی، شعربازی، تعلیمی تاش وغیرہ ہار جیت کی بازی لگانا جائز ہے، مگر اس پر کوئی رقم معاوضہ کی مقرر کرنا جائز نہیں، بلکہ حرام ہے۔

ولا يجوز الاستباق في غير هذه الاربعه كالبغل بالجعل واما بلا جعل فيجوز في كل شيء وقال بعد ذلك لان جواز الجعل فيما مر انما ثبت بالحديث على خلاف القياس فيجوز ما عداها بدون الجعل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved