- فتوی نمبر: 37-157
- تاریخ: 24 نومبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک عورت کا انتقال ہوا، مرحومہ کے انتقال کے وقت مرحومہ کا شوہر، والدین اور اولاد موجود نہیں تھی۔ اس کے ورثاء میں ایک حقیقی بہن، ایک اخیافی بھائی ، ایک اخیافی بہن اور مرحوم بھائی کے تین بیٹے ہیں۔ بھائی کا انتقال بھی مرحومہ سے پہلے ہوگیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ مرحومہ کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحومہ کے کل ترکہ کے 18 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 9 حصے (50 فیصد) حقیقی بہن کو، تین، تین حصے (16.667 فیصد فی کس) اخیافی بھائی، اخیافی بہن میں سے ہر ایک کو اور ایک، ایک حصہ (5.555 فیصد فی کس) تین بھتیجوں میں سے ہر ایک کو ملے گا۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
6×3=18
| حقیقی بہن1 | 1 اخیافی بھائی +1اخیافی بہن | 3 بھتیجے |
| 2/1 | 3/1 | عصبہ |
| 3 | 2 | 1 |
| 3×3 | 2×3 | 1×3 |
| 9 | 6 | 3 |
| 9 | 3+3 | 1+1+1 |
ہندیہ (6/448) میں ہے:
الأخ لأم وله السدس وللاثنين فصاعدا الثلث وإن اجتمع الذكور والإناث استووا في الثلث………… الأخوات لأب وأم للواحدة النصف ……. فالعصبة نوعان: نسبية وسببية، فالنسبية ثلاثة أنواع: عصبة بنفسه وهو كل ذكر لا يدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف: جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده، كذا في التبيين فأقرب العصبات الابن ثم ابن الابن وإن سفل ثم الأب ثم الجد أب الأب وإن علا، ثم الأخ لأب وأم، ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم، ثم ابن الأخ لأب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved