• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

“ابن عمرؓ کی رفع یدین نہ کرنے والوں کو کنکریاں مارنے “والی حدیث کی تحقیق

استفتاء

السلام علیکم مفتی صاحب مصنف ابن ابی شیبہ میں ایسی کوئی روایت ہے کہ جو شخص رفع یدین نہیں کرتا تھا تو حضرت عبداللہ بن عمرؓاسکو کنکریاں مارتے تھے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس طرح کی روایت مصنف ابن ابی شیبہ میں تو نہیں ملی البتہ ایسی روایت  امام بخاریؒ کی کتاب “جزء  رفع الیدین فی الصلوٰۃ”میں موجود ہے اور اس میں رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے رفع یدین نہ کرنے والوں کو کنکریاں مارنے کا ذکر ہے لیکن  سنن الدار قطنی کی روایت   میں یہ بھی ہے کہ جو ہر اٹھنے اور جھکنے یعنی ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین نہیں کرتا تھا اسے کنکریاں مارتے تھے اور ظاہر ہے کہ اس حدیث پر کسی کا بھی عمل نہیں ہے۔

رفع الیدین فی الصلاۃ للبخاری (ص:53،مکتبہ:دار ابن حزم )میں ہے:

36۔ حدثنا حميدي أنبأنا الوليد بن مسلم قال:سمعت زيد بن واقد،يحدث عن نافع أن ابن عمر كان إذا رأى رجلاً لا يرفع يديه إذا ركع وإذا رفع رماه بالحصى.

سنن الدارقطنی(1/230) میں ہے:

عن نافع قال:”کان ابن عمر إذا رأى رجلا يصلي لا يرفع يديه كلما خفض ورفع ،حصبه حتى يرفع”۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved