• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا Shangrila(شنگریلا ) کمپنی کی Tabassco Sauce (ٹیباسکو ساس)کھانا درست ہے ؟

استفتاء

Shangrila(شنگریلا ) کمپنی کی Tabassco Sauce (ٹیباسکو ساس)کھانا درست ہے ؟

جس کے اجزائے ترکیبی درج ذیل ہیں :

Vinegar, Tabassco Chilli, Salt, Stabilizers: Xanthan Gum (E415) & Carboxymethyl Celluose (E466), Preservative Sodium Benzoate (E211)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

Shangrila  (شنگریلا ) کمپنی کی Tabassco Sauce (ٹیباسکو   ساس) کے اجزائے ترکیبی میں سے کسی جز کے حرام ہونے پر ہمیں کوئی قابل اعتبار دلیل نہیں ملی لہذا جب تک مذکورہ مصنوع میں کسی حرام جز کے شامل ہونے کی کوئی قابل اعتبار دلیل سامنے نہیں آتی اس وقت تک اس مصنوع کے  استعمال کرنے  کی گنجائش ہے۔

توجیہ:مذکورہ مصنوع کے پیکٹ پر چھ (06)اجزائے ترکیبی مذکورہیں جن میں چار   (04) نباتاتی اور دو (02) معدنی  ہیں ۔ان اجزاء کی تفصیل اور ان كا حکم درج ذیل ہے:

نباتاتی اجزاء:

1۔ Vinegarوینیگر  (سرکہ، مختلف پھلوں اور نباتات  میں تخمیر کے عمل سے حاصل ہونے والے مادے کے

Acetic Acidایسیٹک ایسڈ میں تبدیل ہونے سے حاصل ہوتا ہے)

2۔ Chilli Tabassco ٹیباسکو مرچ

3۔ Carboxy methyl cellulose (E-466) کاربوکسی میتھائل سیلولوز (پودوں سے حاصل ہونے والا ایک مرکب ہے جسے چیزوں کو گاڑھا کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے)۔

4۔ Xanthan Gum (E415) زینتَھن گَم ( سبز پتوں والی سبزیوں سے حاصل ہونے والی گوند)

نباتاتی اجزاء کا حکم:

ان میں سے نشہ آوریامضر اجزاء کے علاوہ سب پاک اور حلال ہیں اور ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ اجزاء میں سے کوئی بھی جز نشہ آور اور مضر نہیں ہے لہذایہ سب اجزاء حلال اور پاک ہیں اور سرکہ   بھی تبدیل ماہیت کی وجہ سے حلال اور پاک ہے۔

معدنی اجزاء:

05۔Salt (نمک)

06۔ Preservative Sodium Benzoate (E211) (سوڈیم بنزویٹ) ( یہ بینزوک ایسڈ  اور ہائیڈروجن  آکسائڈ  سے  حاصل ہوتا ہے  جسے خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے)

نوٹ: اگرچہ بنزوئک ایسڈ حیوانی یا نباتاتی ہوسکتا ہے  لیکن صنعتی پیمانے پر عموماً معدنی ہی دستیاب ہے  اور ہائیڈروجن آکسائڈ ایک کیمیائی مادہ ہے جو حلال ہے۔

معدنی اجزاء کا حکم

ان کا حکم بھی نباتات والا ہے کہ نشہ آور یا مضر اجزاءکے علاوہ سب حلال اور پاک ہیں اور ہماری معلومات کے مطابق   مذکورہ جز نشہ آور یا مضر نہیں ہے لہذا یہ جزبھی حلال اور پاک ہے۔

نیز شنگریلا کمپنی نے حلال سرٹیفکیشن کے معتبر ادارے  سنہا (SANHA) سے مذکورہ مصنوع کے لیے حلال سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا ہوا ہے۔

لہذا جب تک  اس مصنوع میں کسی حرام جز کے شامل ہونے کا یقین  یا غالب گمان نہ ہو اس وقت تک اسے حلال کہا جائے گا۔

نوٹ:ہمارے اس فتوے کا تعلق صرف صارف (Consumer) کے ساتھ ہے کیونکہ ایک مفتی اور عام صارف کو کسی مصنوع(Product)کے ان اجزائے ترکیبی تک ہی رسائی ہو سکتی ہے جو پیکٹ پر درج ہوں اور وہ ان اجزاء کو ہی سامنے رکھ کر اپنے لیئے یا دوسرے کیلئےحلال یا حرام کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

جبکہ صانع(Manufacturer)کو اصل حقیقت کا علم ہوتا ہے اس لیئے صانع(Manufacturer) نے اگر اپنی کسی مصنوع(Product)میں کوئی حرام جز شامل کیا ہو اور اسے کسی بھی مصلحت سے اجزائے ترکیبی میں ذکر نہ کیا ہو تو صانع (Manufacturer) کا یہ فعل بہر حال حرام ہوگا اور چونکہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں کہ ہم اس کی تحقیق کر سکیں کہ کسی مصنوع میں واقعتاً کوئی حرام جز شامل تو نہیں ،اس لیئے ہمارے اس فتوے کی صانع (Manufacturer) کے لیئے سرٹیفکیٹ کی حیثیت نہیں ہے۔

نیز ہمارا یہ فتوی موجودہ پیکٹ پر درج اجزائے ترکیبی کے بارے میں ہے لہذا اگر کمپنی آئندہ اجزائے ترکیبی میں کوئی تبدیلی کر ےتو ہمارا یہ فتوی اس کو شامل نہ ہوگا۔

إحياء علوم الدين(2/ 92)میں ہے:

«أما المعادن فهي أجزاء الأرض وجميع ما يخرج منها فلا يحرم أكله إلا من حيث أنه يضر بالآكل….. وأما النبات فلا يحرم منه إلا ما يزيل العقل أو يزيل الحياة أو الصحة»

اسنی المطالب (1/18) میں ہے:

(قوله وتطهر ‌خمر ‌تخللت إلخ) لأن علة النجاسة والتحريم الإسكار وقد زالت ولأن العصير لا يتخلل إلا بعد التخمر فلو لم نقل بالطهارة لتعذر اتخاذ الخل وهو جائز إجماعا.

شرح مختصر الطحاوی للجصاص (6/ 387) میں ہے:

«فإن ‌صارت ‌خلاً: جاز بيعه، وحل الانتفاع به، سواء صارت بذاتها خلاً أو بعلاج»

بہشتی زیور (ص:604) میں ہے:

’’نباتات سب پاک اور حلال ہیں الا آنکہ مضر یا مسکر ہو۔‘‘

بہشتی زیور (ص:600) میں ہے:

’’جمادات سب پاک اور حلال ہیں الا آنکہ مضر یا نشہ لانے والا ہو۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved