• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بائنہ طلاق کی صورت میں بیوی آگے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟

استفتاء

محترم مفتی  صاحب میر ی  بہن کے طلاق  کے معاملے میں ہم نے آپ کے ادارے سے ایک فتویٰ  (جس کا نمبر 28/4) لیا تھا ، اس فتوے میں ایک طلاق بائنہ ہوجانے کا ذکر ہے اور یہ لکھا  ہے کہ سابقہ شوہر  سے دوبارہ  نکاح ہوسکتا ہے البتہ  دوسری جگہ نکاح کرنے کے حوالے سے شرعی رہنمائی کا ذکر نہیں ہے، ایک فتویٰ ایسا بھی دیا جائے جس میں آگے کسی اور جگہ نکاح کرنے سے متعلق رہنمائی کا ذکر ہو کیونکہ  ہم اپنی بہن کا دوسری جگہ نکاح کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے بعض رشتہ داروں اور برادری کے بڑوں کا کہنا ہے کہ اس فتوے میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ دوسری جگہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر واقعتا  شوہر نے غصے میں یہ کہا تھا کہ ’’ یہ میری طرف سے فارغ ہے‘‘  تو بیوی کےحق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سابقہ نکاح ختم ہو گیا ہے، لہذا اگر بیوی  دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں جب شوہر نے  پہلی مرتبہ غصے  میں یہ کہا کہ  ’’ یہ میری طرف سے فارغ ہے‘‘  تو ان الفاظ سے بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو گئی کیونکہ یہ الفاظ کنایات طلاق کی تیسری قسم میں سے ہیں ، جن سے غصے کی حالت میں نیت کے بغیر بھی بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو جاتی ہے،اور البائن لا یلحق البائن کے تحت متعدد مرتبہ یہ الفاظ بولنے کے باوجود ایک طلاق واقع ہوئی ہے ۔

درمختار (4/521) میں ہے:

 (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا

و فى الشامية تحته: والحاصل أن الأول يتوقف على النية في حالة الرضا والغضب والمذاكرة، والثاني في حالة الرضا والغضب فقط ويقع في حالة المذاكرة بلا نية، والثالث يتوقف عليها في حالة الرضا فقط، ويقع حالة الغضب والمذاكرة بلا نية.

درمختار (5/42) میں ہے:

(وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع)

درمختار (4/531) میں ہے:

(لا) يلحق البائن (البائن)

عالمگیری (318/1) میں ہے:

ولو قال نصفه معجل ونصفه مؤجل كما جرت العادة في ديارنا ولم يذكر الوقت للمؤجل اختلف المشايخ فيه قال بعضهم لا يجوز الأجل ويجب حالا وقال بعضهم يجوز ويقع ذلك على وقت وقوع الفرقة بالموت أو بالطلاق وروى عن أبي يوسف رحمه الله تعالى ما يؤيد هذا القول، كذا في البدائع، لا خلاف لأحد أن تأجيل المهر إلى غاية معلومة نحو شهر أو سنة صحيح، وإن كان لا إلى غاية معلومة فقد اختلف المشايخ فيه قال بعضهم يصح وهو الصحيح وهذا؛ لأن الغاية معلومة في نفسها وهو الطلاق أو الموت ألا يرى أن تأجيل البعض صحيح، وإن لم ينصا على غاية معلومة، كذا في المحيط.

احسن الفتاوی (5/188) میں ہے:

سوال: کوئی شخص بیوی کو کہے “تو فارغ ہے ” یہ کون سا کنایہ ہے؟…… حضرت والا اپنی رائے سے مطلع فرمائیں۔بینوا توجروا

جواب : بندہ کا خیال بھی یہی ہے کہ عرف میں یہ لفظ صرف جواب ہی کے لیے مستعمل ہے اس لئے عند القرینہ بلانیت بھی اس سے طلاق بائن واقع ہوجائے گی۔ فقط اللہ تعالی اعلم۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved